ضلع شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ

پیر 5 جون 2023 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک کی زیر صدارت ضلع شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر صافی، ڈاکٹر نعیم، NSTOPآفیسر ڈاکٹر عارف کمال، نمائندہ پولیس اور محکمہ صحت کے دیگر آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں NSTOPآفیسر ڈاکٹر عارف کمال نے انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انھوں نے متعلقہ پولیو افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے آخری دن کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ شمالی وزیرستان کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے رہ نہ جائے۔