ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کی زیر صدارت ضلع شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد

پیر 5 جون 2023 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک کی زیر صدارت ضلع شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر صافی، ڈاکٹر نعیم، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عارف کمال، نمائندہ پولیس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عارف کمال نے انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انھوں نے متعلقہ پولیو افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے آخری دن کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ شمالی وزیرستان کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے رہ نہ جائے۔