پشاور، سفاک ملزمان نے 8 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

پیر 5 جون 2023 22:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) پشاور کے علاقے تہکال میں 8 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کا گلا گھونٹ کر لاش نہر میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی کو اس کی بھابھی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ قتل میں ملوث ملزمہ، بھائی اور رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے گھریلو وجوہات پر بچی کو قتل کیا، جس کا اس نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :