اسسٹنٹ کمشنر رورل کا مختلف علاقوں کا دورہ ، ناجائز منافع خوری اور تجاوزات پر 11افراد گرفتار

منگل 6 جون 2023 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نےمختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری اور تجاوزات پر 11افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آبادنے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سبزی منڈی میں پرائس چیکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :