پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس ،12ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 6 جون 2023 20:50

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس ،12ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے کینٹ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 12ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 12ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا ۔ تفتیشی افسر انسپکٹر نوید نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ملزمان میں نعیم اختر ،جنید علی ،عامر گلزار ، سلامت خان ، محمد صدیق ، انعام الحق ، طیب مجید ، نجم شاہد ، سعود جاوید ،محمد فیصل ، عبداللہ اور ہارون شامل ہیں ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 109/23درج ہے۔