پیپلز پارٹی کی جانب سے کونسل سکھرکاچیئرمین وائس چیئرمین نامزد کرنے پر بلڈر ایسوسی ایشن کی مبارک باد

منگل 6 جون 2023 19:25

م*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) سکھربلڈر ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری نامور سماجی رہنما و راجپوت کلبز انٹرنیشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل محمد عمران بندھانی راجپوت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے بیٹے سید کمیل حیدر شاہ کو ضلع کونسل سکھر کا چیئرمین اور وائس چیئرمین اختر خان مہر کو نامزد کرنے سمیت سکھر کی مئیر شپ کیلئے سلام الدین شیخ کے بیٹے ارسلان شیخ جبکہ ڈپٹی مئیر کیلئے ڈاکٹر ارشد مغل کو نامزد کرنے سمیت نثار صدیقی ٹاؤن کمیٹی کیلئے چیئرمین سید زیر ک خورشید شاہ ، وائیس چیئرمین ذوالفقار کھوسہ ، مکی شاہ ٹائون کمیٹی کیلئے چیئرمین محمد دین راجپوت ، وائیس چیئرمین مرتضیٰ گھانگھرو ، جئے شاہ ٹائون کیلئے آغا محسن پٹھان وائس چیئرمین عزیز اللہ مغل کو نامزد کئے جانے پر پی پی کی مرکزی و صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نامزد ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب نامزد مذکورہ امیدوار اپنے عہدوں پر تعینات ہونے کے بعدشہراور شہر ی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا کر شہریوں کو انکے بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ امیدواروں کو یقین دلایا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے انکا تعاون جاری رہے گا