رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،رہنما اہلسنت و جماعت

بدھ 7 جون 2023 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی اورقادری فیضان اولیاء ویلفئیر رابطہ کمیٹی کے ممبر محمد مزمل قادری نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح پائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر میر شبیر احمد کھوسہ کے گھر محفل نعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ،مسلمان اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں، مسلمان صرف عشق مصطفی ﷺ کو اپنا کر ہی با وقار زندگی گزار سکتے ہیں اور جنت میں نبیؐ کی قربت حاصل کر سکتے ہیں، اسلامی حکومت اللہ کے رسول ﷺ کی سنت ہے اور اس کا قیام فرض ہے،اسلامی حکومت کے بغیر نظام مصطفی ﷺ کا قیام ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس مقصد کے لئے عوام کو بیدار اور منظم کر رہی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ میں ہے،ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں لوگوں کے تمام مسائل کا حل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے، رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے، امت متحد ہوگی تو کوئی غیر مسلم مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، آج بھی نبی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اورامت کو مسلکی اختلافات سے نکال کر رسول اللہ ﷺ کی جسد واحد بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :