رواں مالی سال کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 18 کروڑ 84 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے، اقتصادی سروے

جمعرات 8 جون 2023 21:31

رواں مالی سال کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 18 کروڑ 84 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) رواں مالی سال کے دوران ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 18 کروڑ 84 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق پنجاب میں 4 کروڑ 40 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 5 کروڑ 70 لاکھ، سندھ میں 4 کروڑ 11 لاکھ، بلوچستان میں 29 لاکھ 40 ہزار، آزاد کشمیر میں 2 کروڑ 15 لاکھ جبکہ گلگت بلتستان میں 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔

اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ سندھ میں 76 کروڑ 44 ہزار جبکہ خیبرپختونخوا میں 70 کروڑ 45 لاکھ، آزاد کشمیر 16 کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار، پنجاب 32 کروڑ 80 لاکھ جبکہ بلوچستان میں ایک کروڑ 51 لاکھ اور جی بی میں 5 کروڑ 14 لاکھ پودے لگائے گئے۔