نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا لوئر چترال میں سڑک حادثہ میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 8 جون 2023 21:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئر چترال میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے واقعہ میں زخمی ہونے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلی نے مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک نجی سکیورٹی گارڈ کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔