ٹنڈوجام میں سیاہ کاری کے الزام میں دوہرا قتل، ملزم گرفتار

جمعہ 9 جون 2023 22:55

ٹنڈوجام میں سیاہ کاری کے الزام میں دوہرا قتل، ملزم گرفتار
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ٹنڈوجام میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹنڈوجام کی علی آباد کالونی میں ایک شخص نے بھینسوں کے باڑے میں گھس کر سیاہ کاری کے الزام میں مبینہ طور پر گولیاں مارکر اپنی بیوی اور ایک نوجوان کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم عاشق کھوسو نے واردات کے بعد جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

ملزم کے مطابق اس کی بیوی شمشاد کھوسو اور مقتول عبدالقیوم ویسر کے ناجائز تعلقات تھے جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ادھر پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لئے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد منتقل کیں، آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :