لاہورہائیکورٹ،خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست (کل) سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 10 جون 2023 13:41

لاہورہائیکورٹ،خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست (کل)  سماعت کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل(سوموار کو) درخواست پر سماعت کرے گا۔

بینچ کے دوسرے رکن جسٹس وحید خان ہیں۔

(جاری ہے)

یہ درخواست خدیجہ شاہ کے والد ڈاکٹر سلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین نے دائر کی ہے۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست میں پولیس اور نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا اس کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا ،پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کو ان کی فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت خدیجہ شاہ کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کے احکامات جاری کرے۔