گوجرانوالہ،آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 5افرادبری طرح جھلس گئے

ہفتہ 10 جون 2023 14:24

گوجرانوالہ،آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 5افرادبری طرح جھلس گئے
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے پانچ افراد بری طرح جھلس گئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق علی الصبح معافی والا موڑ کے نزدیک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 45سا لہ اکرم ،22سالہ ظل شاہ ،36سالہ شوکت،تیس سالہ سجاد ،بائیس سالہ شاکر بری طرح جھلس گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیواہلکاربھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابوپالیاجھلسنے والے تمام افراد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پران کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے تاہم علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :