زمین کےتنازع پرجھگڑا،فائرنگ سے3 افرادشدیدزخمی

ہفتہ 10 جون 2023 14:24

زمین کےتنازع پرجھگڑا،فائرنگ سے3 افرادشدیدزخمی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) ملتان کے علاقہ کوٹھے والہ بدھلہ روڈ پردو بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرجھگڑا،فائرنگ سے ایک خاتون سمیت3 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق ہفتہ کے روزبدھلہ روڈ پر3 افراد کے گولیوں سےزخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیوامددای ٹیم نےفوری موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور15 پرکال کر کے پولیس کوبھی اطلاع دی۔زخمیوں میں37 سالہ اکبرعلی ولدجمال دین،39 سالہ محمد دلبرولد جمال دین اورایک خاتون شامل ہیں۔متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرقانونی کارروائی کے بعد زخمیوں کومزید علاج معالجے کیلئےنشترہسپتال منتقل کروایا۔

متعلقہ عنوان :