ڈی پی او مظفرگڑھ کا نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جون 2023 14:37

ڈی پی او مظفرگڑھ کا نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزمان ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) تھانہ شاہ جمال کی حدود میں نوجوان کا منہ کالا کرکے تشدد کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کے واقعہ کا ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے سخت نوٹس لے لیا۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ شاہجمال کے علاقے مانک پور کے رہائشیوں نے اپنی عدالت لگا لی، خاتون سے تعلق کے شبہ کی بناء پر نوجوان کو پکڑ کر سر کے بال، بھنویں اور موچھیں مونڈ کر منہ کالا کردیا اور مبینہ طور پر نوجوان کے ساتھ پانچ افراد نے جنسی زیادتی بھی کی۔

(جاری ہے)

خاتون سے تعلقات کے شبہ پر مانک پور کے رہائشیوں کا نوجوان کو پکڑ کر اسکے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاگیا۔ اشفاق نامی شخص پر تشدد کرنے کے بعد اسکو پکڑ کر اسکے سر کے بال، موچھیں اور بھنویں کاٹ کر منہ کالا کردیا گیا، نوجوان کا منہ کالا کرنے کے بعد پانچ افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اسکے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔ واقعہ کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ڈی پی او کے حکم پر شاہ جمال پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :