کندھ کوٹ: کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا، 6 افراد جاں

ملبے سے خاتوں اور تین بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

پیر 12 جون 2023 21:21

کندھ کوٹ: کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا، 6 افراد جاں
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2023ء) کندھ کوٹ میں اناج منڈی روڈ پر کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 13 مسافر ملبے تلے آگئے۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں ساقی موڑ کے مقام پر ٹرک 2 رکشوں پر الٹ گیا، حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حاادثے کے دو گھنٹے تک سینکڑوں شہری اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹانے میں مصروف رہے جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیاں میں شامل رہیں۔

(جاری ہے)

حاادثے میں خاتوں اور تین بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر7 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک کے نیچے پھنسی7 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر منوہر کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت عبداللہ، رشیداں، بشیراں کے ناموں سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتے دار تھے۔انہوں نے کہاکہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کی اطلاع پر امدادی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :