فوزیہ وہاب بہادر اور حوصلہ مند خاتون تھیں وہ پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان بہترین رابطہ کار تھیں،ملک عامر فدا پراچہ

ہفتہ 17 جون 2023 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ فوزیہ وہاب بہادر اور حوصلہ مند خاتون تھیں وہ پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان بہترین رابطہ کار تھیں،فوزیہ وہاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دست راست اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی مشیر بھی رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما فوزیہ وہاب کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے فوزیہ وہاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آمین۔ ملک عامر فدا پراچہ نے کہا کہ فوزیہ وہاب نے عمر پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے الیکٹرانک میڈیا پر صدر آصف علی زرداری و پارٹی کا دفاع کرنے میں پیش پیش رہیں۔انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب بطور سابق رکن قومی اسمبلی ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کو سیاسی سماجی انسانی حقوق کی بحالی اور تحفظ حقوق خواتین کی بہادر علمبردار کے طور پہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔