ایم ڈی بیت المال کا فوزیہ وہاب کی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت

فوزیہ وہاب بہادر اور حوصلہ مند خاتون تھیں وہ پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان بہترین رابطہ کار تھیں،عامرفدا پراچہ

ہفتہ 17 جون 2023 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2023ء) ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے پارٹی رہنما فوزیہ وہاب کی 11ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ،عامر فدا پراچہ نے کہا کہ فوزیہ وہاب بہادر اور حوصلہ مند خاتون تھیں وہ پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان بہترین رابطہ کار تھیں،فوزیہ وہاب بینظیر بھٹو شہید کی دست راست اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی مشیر بھی رہیں ہیں،وہ تمام عمر پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے الیکٹرانک میڈیا پر صدر آصف علی زرداری و پارٹی کا دفاع کرنے میں پیش پیش رہیں،فوزیہ وہاب سابق رکن قومی اسمبلی ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر بھی فائز رہیں،مرحومہ کو سیاسی سماجی انسانی حقوق کی بحالی اور تحفظ حقوق خواتین کی بہادر علمبردار کے طور پہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پر دعا گو ہوں اللہ سبحانہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کری