پنجاب حکومت کی کاوشوں سے بجٹ میں صحافیوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ مختص کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں، نثارعلی خان

بدھ 21 جون 2023 17:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2023ء) اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف کو آرڈینیٹر نثار علی خان اور چیئرمین شیخ فیصل جاوید نے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پنجاب کے صحافیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر کے صحافیوں کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگران وزیر اطلاعات عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کو بھرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگران حکومت اور سیکرٹری اطلاعات نے جس انداز میں صحافیوں کے حقوق اور مطالبات پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔

شیخ فیصل جاوید اور نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ اٹک کے فعال صحافیوں کو پریس کلب کی بلڈنگ فراہمی کیلئے احکامات جاری کری۔ نثار علی خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی کمی کا مسئلہ عرصہ دراز سے درپیش تھا مگر موجودہ حکومت نے اسے بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا جس پر صوبہ بھر کے صحافی نگران حکومت کے شکرگزار ہیں۔ \378