سکھر شہید بے نظیر بھٹو کی 70ویں کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 جون 2023 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2023ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید رانی چئیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سکھر ہاؤس میں پی پی سٹی سکھر کے زیر اہتمام پی پی سٹی سکھر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل کی زیر صدارت سالگرہ تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پی پی سٹی سکھر کے سیکریٹری و ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل،نثار صدیقی ٹاؤن کے چئیرمین سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان پی پی لیڈیز ونگ کی میڈم عزرا جمال ،ترجمان پی پی سٹی سکھر چوہدری اظہر حسنین ،ٹاؤن وائس چئیرمین ذوالفقارکھوسہ ،اقلیتی رہنما مکھی ایشور لعل،یوسیز چئیرمین محمد یاسین آرائیں ،مرتضی گھانگھرو، یاسین میرانی مخصوص معذور سیٹ برائے ایس ایم سی حافظ سہیل احمد سمیت پی پی کی ذیلی تنظیموں،یوسییز کے چئیرمینز وائس چئیرمینز پی پی رہنماؤں کارکنان ،سابق یوسی چئیرمین ،وائس چئیرمین ،کونسلرز ،سول سوسائٹی کے نمائندگان معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہید رانی چئیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کا70پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا اور دعا کی گئی،کیک کاٹنے سے قبل سکھر ہاؤس جئے بھٹو کے نعروں اور پارٹی گانوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو عوام کی آواز تھیں ان کا رشتہ عوام سے تھا وہ انسانی حقوق کی علمبردار تھیں ملکی استحکام، سالمیت اور قومی مفادات کی امین تھیں انہوں نے آمریت کے خلاف طویل اور تاریخ ساز جدوجہد کرکے عالمی سطح پر پاکستان اور قومی تشخص کو اجاگر کیا دنیا بھر کے اخبارات میں انہیں آہنی خاتون کے نام سے یاد کیا جاتا تھا بلاشبہ ان کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے‘ جس پر بین الاقوامی سطح پر ان کی جرات و حوصلہ مندی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ان کی ہردلعزیزی ایک مسلمہ حقیقت ہے اسلامی ممالک میں وہ دخترِ اسلام کے نام سے سرفراز ہوئیں مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کا تابناک چہرہ تھیں وہ انسانی اقدار اور شخصی وقار کا حسن تھیں اور یہی وہ خوبصورتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال 21 جون کو ان کی سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا جاتا ہے شہید بی بی نے اپنی زندگی اور جدوجہد کو بڑے دل نشیں اور موئثرثر انداز میں اس نظم میں رقم کیا ہے۔