جماعت اسلامی امت کی ترجمان اور اقامت دین کی عالم گیر تحریک ہے، اسداللہ بھٹو

کراچی میں رکارڈ ووٹ سے لیکر چرم قربانی دینے تک اہل کراچی کا جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے

ہفتہ 1 جولائی 2023 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2023ء) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی امت کی ترجمان اور اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ سابق میئر عبدالستار افغانی سے لیکر نعمت اللہ خان تک جماعت اسلامی کی کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں نامزد امیدواران کو رکارڈ ووٹوں سے لیکر چرم قربانی دینے تک عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

عوام اصلاح معاشرہ اور اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ ٹان کے مختلف مقامات احسن آباد، گلشن معمار کوئٹہ ٹاون میں اجتماعی قربانی کے معائنے اور چرم قربانی کے مراکز کے دورے کے دوران کیا۔ ضلع شمالی کے نائب امیر عرفان احمد، یوتھ کے صدر مطاہر علی ودیگر مقامی ذمے داران بھی ساتھ موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے جماعت اسلامی کے کارکنان کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئیکہاکہ رضائے الہی کی خاطر دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیاں بھی قربان کرنے والے رضا کار قابل تحسین ہیں ۔