توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار، عمران خان کے وکیل کافیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت جانے کا اعلان
اس قسم کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا،قانون و انصاف کا قتل کیا گیا،ہم نے کہا کہ ہمیں سنے بغیر فیصلہ کریں گے تو ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی،عدالت نے دس منٹ کے دلائل کے بعد فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر گوہر علی خان
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 8 جولائی 2023
15:45
(جاری ہے)
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دیا ہے جس پر وکیل گوہر علی خان نے دلائل دئیے کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں دیا،ہائیکورٹ نے ہمیں سننے کے لیے آپ کے پاس بھیجا ہے،میں اس پر متفق نہیں۔
عمران خان کے وکیل نےمزید کہا کہ 12 جولائی تک کا وقت ہے،جلد میں فیصلہ دیا تو نا انصافی ہو گی۔ جج ہمایوں دلاور نے قرار دیا کہ توشہ خانہ کیس جب سے آیا ہے،میری عدالت میں دیگر کیسز رک گئے ہیں۔ اس کیس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے،آج کے علاوہ آپ کو کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کی دلائل کیلئے پیر تک مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی اور ریمارکس دئیے کہ وکیل کو وقت دیا لیکن دلائل نہیں دئیے گئے۔ جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا،توشہ خانہ کیس 12 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔ عدالت نے 12 جولائی کو گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.