پولیس اہلکار کو گٹکا فروشی کے الزام میں معطل کیے جانے کیخلاف درخواست پر گزشتہ کارروائیوں کا ریکارڈ طلب

بدھ 12 جولائی 2023 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار کو گٹکا فروشی کے الزام میں معطل کیے جانے کیخلاف درخواست پر گزشتہ کارروائیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اگست کیلئے ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکار کو گٹکا فروشی کے الزام میں معطل کیے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل کو ایک ہی الزام میں بار بار سزا دی جارہی ہے۔

درخواستگزار ان الزامات سے دو بار بری ہوچکا ہے، پھر معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

احکامات اے آئی جی سکھر نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سکھر سرکٹ سے کیوں رجوع نہیں کیا درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس ملازمین کا تبادلہ صوبے بھر میں ہوتا رہتا ہے، کوئی بھی عدالت کیس سن سکتی ہے۔ میرے موکل پر گٹکا فروشی کا الزام لگایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے علم ہوا کہ اب بھی وہی الزام ہے یا نئی واردات کی گئی ہی عدالت نے سب انسپکٹر منور حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے الزامات اور گزشتہ کارروائیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اگست کیلیے ملتوی کردی۔