2018کے الیکشن میں شہباز شریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

نو مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، گفتگو

جمعہ 14 جولائی 2023 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2023ء) 2018کے الیکشن میں شہباز شریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سردار محمد خان لغاری 2018 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 192 ڈیرہ غازی خان سے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے انتخابات میں 80522 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن)کی طرف سے شہباز شریف نے 67608 ووٹ حاصل کیے۔محمد خان لغاری نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔