پرویز الٰہی کی گرفتاری کو غیرقانونی دینے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 15 جولائی 2023 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2023ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری خلیق الزمان کے خلاف سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی گرفتاری کو غیرقانونی دینے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔معطل پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزماں کے خلاف چارج شیٹ تیار کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نگران حکومت نے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو قانون کے مطابق کاروائی کی اجازت دے دی ۔

پبلک سیکرٹری پراسیکیوشن کرمینل پراسکیوشن سروس ایکٹ کے مطابق کاروائی کا آغاز کریں گے ۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو ذاتی شنوائی کا موقع دے کر الزامات ثابت ہونے کے بعد پیڈا ایکٹ لگایا جائے گا ۔چودھری خلیق الزمان نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ نگران حکومت نے پہلے ہی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو معطل کر رکھا ہے ۔