سعودی عرب،دمام بندرگاہ پر سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز

پیر 17 جولائی 2023 11:30

سعودی عرب،دمام بندرگاہ پر سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2023ء) سعودی عرب میں دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ پر سب سے بڑا کنٹینر برادر جہاز لنگر انداز ہو گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز بندرگاہ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ پر اتنا بڑا کنٹینر بردار جہاز اس سے پہلے کبھی لنگر انداز نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

’برلن ایکسپریس‘ نامی جہاز جرمن جہاز رانی روٹ ہاپاگ لائیڈ کے ماتحت کام کرتا ہے اور یہ 400میٹر لمبا، 61 میٹر چوڑا اور 16 میٹر گہرا ہے۔ جہاز پر 23664 کنٹینرز کی گنجائش ہے۔ کنٹینر بردار جہاز برلن ایکسپریس بحری کارگو سروس اے جی تھری کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دیو ہیکل کنٹینر بردار جہاز کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی جہاز راں کمپنیوں کو سعودی بندرگاہوں کی استعداد پر اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :