9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا ہے ہم نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت کی ہے ،لیاقت بلوچ

جمعہ 21 جولائی 2023 18:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا ہے ہم نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت ،کی ہے ،سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے ،کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہیے ، ملک میں سیاسی استحکام ہو تو معاشی استحکام ہوگا ،سیاسی عدم استحکام سے مساہل بڑھتے ہیں ہمارے سروں پر فرسودہ نظام مسلط ہے ہم نے اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ،خالد محمود مرزا کی کامیابی ان کے جذبے ،لگن عزم جدوجہد کا اظہار ہے ،جماعت اسلامی خالد مرزا کی پشت پر ہے جن ممبران نے خالد مرزا کا ساتھ دیا ہے ان کے دلی مشکور ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نومنتخب واہیس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا کے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سید رضااحمد شاہ ،چوہدری حنیف رضوان احمد ،خالد فاروق ،ہارون احمد ،ملک عمران اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارے اوپر کرپٹ نظام مسلط ہے اس نظام کے ہوتے ہوے حقدار کو اس کا حق نہیں ملتا ہم توقع رکھتے ہیں کہ خالد مرزا اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،دیانتداری امانتداری موجود ہوتا عوام کے مساہل بھی حل ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالستار افغانی نعمت اللہ ایڈووکیٹ کی بہترین مثالیں موجود ہیں ۔

انہوں نے کراچی کے عوام کیلئے بے پناہ کام کیا اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا دیا ۔ انہوںنے کہاکہ خالد مرزا ایک بہترین منتظم ہیں وہ اپنی ساری صلاحتیں کو برسے کار لاہیں اور عوام کی جو توقعات ہیں ان کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری غربت مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،حکمران عوام کی مشکلات کم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،سیاسی لیڈر توازن پیدا کریں، ہٹ دھرمی کے رویے ختم کریں ،قومی ترجیحات کو پہلے نمبر پر رکھیں ملکی سلامتی ترجیع اول رہنی چاہیے ، اگر سیاستدانوں نے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاسی پالیسی واضح ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اتحادوں کی سیاست بھی بے اعتباری ہوچکی ہے سیاست ہر ایک کا حق حاصل ہے جمہوریت میں ہر کسی کواپنی بات پروگرام لوگوں تک پہنچانا ہوتا ہے پاکستان بڑی مشکلات سے دوچار ہے ہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔