
شہادت امام حسینؓ استعمار کے خلاف امن و وحدت وبیداری کا درس دیتی ہے،متحدہ علماء محاذ
16واں سالانہ پیغام شہادت سیدنا امام حسینؓ سیمینارسے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء کا خطاب اہل بیت سے عقیدت و محبت کُلّ ِ ایمان ہے، حبّ اہل بیت کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحدہوجائیں،مقررین سیمینار
اتوار 23 جولائی 2023 18:15
(جاری ہے)
حسینیت حق کی فتح یزیدیت کی موت ہے، ہمیں اس دورکی یزیدی ،استعماری، استکباری،شیطانی باطل قوتوں کے خلاف متحد ہوکر کردار حسینیؓ اداکرنا ہوگا۔
شیعہ سنی علماء و مقررین نے کہا کہ مسلکوں کے نام پر فرقہ واریت ، مذہبی منافرت ، دہشت گردی پھیلانے والے اسلام ،ملک ، اہل بیت اطہار ، اصحاب رسولؐ کے باغی و دشمن اور استعمار کے ایجنٹ ہیں۔حدیث رسول ؐ کے مطابق امام حسنؓ و حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، حسینؓ مجھ سے ہیں اور میں حسینؓ سے ہوں،اللہ میں حسینؓ سے محبت کرتاہوں تو بھی حسینؓ سے محبت رکھ ۔ جو حسینؓ سے محبت رکھتاہے وہ مجھ سے محبت رکھتاہے، جو حسین کو تکلیف پہنچاتاہے وہ مجھے تکلیف پہنچاتاہے ،اسی طرح اہل بیت کی افضلیت و شان سے متعلق قرآن میں فرمایا گیا کہ’’ میں تم سے اجر رسالت نہیں چاہتا سوائے اس کے کہ تم میرے اہل بیت سے عقیدت و محبت رکھو‘‘۔ حسنین کریمینؓ کے والدحیدرکرارشیر خدا فاتح خیبر داماد رسول ؐسیدنا علی المرتضیٰؓ کی شان میں آپ ﷺ نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں، جس کا میں مولیٰ ہوں اس کا علی مولیٰ ہیں۔ علماء نے کہا کہ اہل بیت سے عقیدت و محبت کُلّ ِ ایمان ہے، اہل بیت اطہار نبیؐ کے گھر والے ہیں، اصحاب رسولؐ دًر والے ہیں،فلسطین و کشمیر کی آزادی جرأت حسینیؓ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے،شہادت امام حسینؓ استعمار کے خلاف امن و وحدت وبیداری کا درس دیتی ہے،مسلمان اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف حبّ اہل بیت کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحدہوجائیں،اہل بیت اطہار و اصحاب رسولؐ ایمان کے دو جزو ہیںجس کی عظمت و تقدس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا، اہل بیت اطہار ، اصحاب رسولؐ ازواج مطہراتؓ و بنات رسولؐ کی توہین کرنیوالوں کا اسلام اور کسی مسلک سے تعلق نہیںوہ یزیدی و استعماری قوتوں کے آلہٴ کار ہیں،عظمت اہل بیت و اصحاب رسولؐ ملک کی امن و سلامتی و بقاء کی ضمانت ہیں، فرقہ واریت ، دہشتگردی، مذہبی منافرت اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے خاتمے کیلئے نواسہ رسولؐ ،جگر گوشہ ٴ بتول ،سردار جنت سیدنا امام حسینؓ کے افکار و تعلیمات کو زندگیوں میں نافذ العمل کرنا ہوگا۔پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے شیعہ سنی علماء و عوام متحد و بیدار ہیں۔ سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،علامہ محمد حسین مسعودی،علامہ سید سجاد شبیررضوی، سید شبر رضا رضوی،علامہ نثار احمد قلندری،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، علامہ عبدالماجد فاروقی،مولانا منظرالحق تھانوی،مولانا قاری سیدطاہر جمال تھانوی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی ، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی،اسرار عباسی، محمداسلم خان خٹک ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹرشاہ فیروزالدین رحمانی،علامہ علی سرکار نقوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مفتی مصدق الامین،صاحبزادہ مولاناحافظ عبدالمجید،تاجر رہنما مولانا محمد جنید باڑی،مولانا محمداقبال ڈھروی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا علی رحمت حجتی اسلام آباد ،مولانا پیر حافظ گل نوازخان ترک ، مولانا عبد الباسط فریدی قادری ،مولاناقاری محمد ندیم فاروقی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی ، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے نواسہ رسول سیدنا امام حسین و شہدائے کربلا کی شان میں منقبت پیش کی۔محاذ کے سرپرست مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام و خوشحالی ، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کی کامیابی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی بھارتی جارحیت کی مذمت
-
چیچہ وطنی،چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی،ملزم فرار
-
بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.