بھارت، آن لائن 5 کروڑ جیتنے والا تاجر 58 کروڑ ہارگیا

جوئے پرآماد ہ کرکے تاجر سے رقم اینٹھنے والے مشتبہ شخص کی رہائش گاہ پر چھاپہ،14کروڑ برآمد

پیر 24 جولائی 2023 16:24

بھارت، آن لائن 5 کروڑ جیتنے والا تاجر 58 کروڑ ہارگیا
ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2023ء) بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے تاجر نے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے 5 کروڑ کی رقم جیت لی تاہم 58 کروڑ ہار گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کمشنر امیش کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت اننت عرف سونتو نورتن جین کے طور پر ہوئی ہے، کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے ہیں۔

تاہم پولیس کے مطابق مشتبہ شخص چھاپہ مار کارروائی سے قبل فرار ہوگیا، پولیس کا شبہ ہے کہ مشتبہ شخص دبئی فرار ہوا ہے۔ناگپور پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر سونتو نورتن جین نے ایک تاجر کو پہلے 8 لاکھ اور پھر 5 کروڑ جتوا کر آن لائن جوئے پر آمادہ کیا، بعدازاں 58 کروڑ جوا کھیلنے کے دوران لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تاجر کو جوا ہارنے پر شک ہوا تو اس نے سونتو نورتن جین سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہ ملنے پر تاجر نے سونتو نورتن جین کے خلاف شکایت درج کروائی، جس کے نتیجے میں تعزیرات ہند کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ سمیت دیگر ثبوت ضبط کرلئے۔پولیس کے مطابق ضبط کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے، تاہم بڑی رقم کی ضبطگی اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :