ملک میں مہنگا ئی سے عوام کو زندگیاں گزارنے میں مشکلات درپیش ہیں، آئے روز بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پریشان حال ہے، انتخاب خان چمکنی

غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، آئندہ چند ہفتوں میں بہت سی اہم سیاسی شخصیات پارٹی میں شمولیت کرینگی، صوبائی صدر مسلم لیگ خیبر پختونخو

پیر 24 جولائی 2023 20:50

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2023ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھنے سے عوام کو زندگیاں گزارنے میں مشکلات سے درپیش ہیں، آئے روز بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پریشان حال ہے اور ہر روز ہر چیز میں اضافہ پاکستانی 22کروڑ عوام کیلئے درد سر بن گیا ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ اگر ٹیکس اور دیگر چیزیں بڑھاتے ہیں۔ تو امیروں پر اور مرعات آفتہ افراد پر مفت بجلی ، گیس اور پٹرول میں کٹوتی کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام انتہائی پریشان حال میں مبتلاہے۔پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا ضلع پشاور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود تمام ضروریات زندگی خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مہنگی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

جو انکے لیے تکلیف دے کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ائی ایم ایف سے قر ضہ ملنے کے بعد اکے ثمر غریب عوام کو ملنا چاہیے۔ نا کہ ہر چیز کی قیمت بڑھا کر عوام سے اُنکا حق چینا جائے۔اجلاس سے سابقہ ایم پی اے اور پارٹی کے ایڈینشنل سیکرٹری جنرل عائشہ گلالئی ، علامہ ونگ کے مولانا محمد شعیب ، وکلاء ونگ کے کاشف ترکئی ، اورنگزیب مہمند ، حید رخان خلیل اور دیگر نے خطاب کیا۔

پارٹی میں سابقہ ایم پی اے نسیم حیات نے خصوصی طورپر شرکت کی اور اُصولی طور پر پارٹی میں شمولیت کا اظہار کیا۔ جو آئندہ چند دنوں میں باضابطہ پریس کانفرنس کرینگی۔ انتخاب خان چمکنی نے کہاکہ آئندہ چند ہفتوں میں بہت سے اہم سیاسی شخصیات پارٹی میں شمولیت کرینگی۔ جو کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور کی عوام دوست پالیسیوں کی حمایت کرینگی