بھارت،قرض ادا نہ کر پانے پر ملزم نے قرضدار کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی

جمعہ 28 جولائی 2023 14:52

بھارت،قرض ادا نہ کر پانے پر ملزم نے قرضدار کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو ..
پونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2023ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں 41 سالہ شخص نے خاتون کو ریپ کا نشانہ اس وقت بنایا جب اس کا شوہر قرض ادا نہ کرسکا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے ملزم سے رقم ادھار لی تھی لیکن وہ رقم واپس نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ادھار واپس نہ کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے شوہر کو چاقو سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔پولیس نے بتایا کہ بعدازاں ملزم نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کا ریپ کیا اور اس گھنائونے عمل کو موبائل فون سے ریکارڈ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔