وزیر داخلہ بلوچستان کی باجوڑ بم دھماکہ کی شدید مذمت

اتوار 30 جولائی 2023 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2023ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا ، عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت ،اور بلوچستان کے عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر داخلہ کی شہداء نے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اورمکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔