Yقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کو موخر

لله* ناروے میں سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم نے اجلاس کی کارروائی دیکھی

پیر 7 اگست 2023 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2023ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کو موخر کر دیا گیا وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی ،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون انصاف اعظم نزیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اہم قانون سازی کے لیے وقفہ سوالات موخر کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان کی طرف سے قرار داد منظور ہونے کے بعد وقفہ سوالات موخر کر دیا گیا ۔اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ مہمانوں کی گیلری میں ناروے میں سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم موجود ہے ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ٹیم کا استقبال کیا سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ویل چیئر پر آنے والے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نواب یوسف تالپور اور آفتاب شعبان میرانی کو خوش آمدید کہا ایوان نے سندھ میں ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔طارق ورک