تاریخی شہر بیلہ تحصیل میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں نے تیاریاں شروع کردیں، چیئرمین یونین کونسل

جمعرات 10 اگست 2023 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2023ء) تاریخی شہر بیلہ تحصیل میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔جمعرات کے روز تمام یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینز کا اجلاس چیئرمین یونین کونسل کاٹھوڑ سید نور علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ میر مبشر عزیز کھوسہ، چیئرمین یونین کونسل گدور آغا محمد گدور، چیئرمین یونین کونسل کنر عارف والا نادر خان کھوسہ، چیئرمین جمن بھینٹ سید قائم علی شاہ، چیئرمین یونین کونسل سینیاں گوٹھ امان اللہ سینیاں، وائس چیئرمین یونین کونسل کاٹھوڑ رمضان تمنرانی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر یہ طے پایا کہ وطن عزیز کی آزادی کا جشن شایان شان انداز میں منایا جائے گا ،14اگست کو شام چار بجے بیلہ کراس سے آزادی ریلی نکالی جائے گی ،جو الحاج جام غلام قادر خان سٹیڈیم تک جائے گی جبکہ شام کو بیلہ سٹیڈیم میں میوزیکل نائٹ شو ہوگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن حمزہ انجم نے 14 اگست یوم آزادی ریلی اور نائٹ میوزیکل شو کی مناسبت سے منعقدہ پروگرامز کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔