پاکستان کو درپیش لا تعداد مشکلات خصوصاً مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور معیشت کی تباہ حالی سر فہرست ہے،چوہدری محمد سرور

منگل 15 اگست 2023 23:02

پاکستان کو درپیش لا تعداد مشکلات خصوصاً مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام مردان میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آ ج پاکستان کو درپیش لا تعداد مشکلات خصوصاً مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور معیشت کی تباہ حالی سر فہرست ہے۔ جسکے کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے پاس انکے حل کیلئے تجربہ کار ٹیم اور منصوبہ بندی ہے۔

حکومت میں آنے کے بعد عوام کو ان مشکلات کا تدارک کر نے کی اہلیت رکھتی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے پارٹی میں آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہہ کر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) عوام کے دلوں کیساتھ دھڑکتی ہے اور اس صوبے کے عوام نے لاتعداد قربانیاں دی ہے یہاں تک کہ جانو ں کے نظرانے پیش کر کے اس ملک استحکام اور اور خوشحالی کیلئے کھبی دریخ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اور آئندہ بھی اس ملک کیلئے ہر فورم پر حاضر رہینگے۔ پارٹی پاکستانی عوام کے مطالبات کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے انکے حل کیلئے کام کرینگے۔ اور اس صوبے کے عوام کی مہرومیاں ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقعے پر ANPکے صدر سردار علی خان، جہانزیب اور عبدالسلام خان PML-N سنٹرل ایگزیکٹیوکے ممبر نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی جلسے سے سابقہ ایم این اے عائشہ گلالئی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک اور پارٹی کے صوبائی آرگنائز ر کرنل (ر) ریاض احمد جان، نور شاد ، نور سید ، اورنگزیب مہمند، ومن ونگ صدر ناہید خٹک ، کاشف ترکئی اور دیگر نے خطاب کیا۔۔