جماعت اسلامی سوات کے تین قومی و صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 18 اگست 2023 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2023ء) جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے ضلع سوات کے تین قومی اور صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر فضل سبحان این اے 4،سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد امین پی کے 6مینگورہ سٹی ،سابق تحصیل ناظمین حاجی رحمت علی پی کے 7کبل ،حبیب اللہ ثاقب پی کی3کالام سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔

جبکہ سابق امیر ضلع اخترعلی خان این ای3،ریٹائرڈ ایس پی نوید اقبال این اے 2،سابق قیم ضلع ریاض احمد پی کے 5،نوراللہ پی کے 4چارباغ سے ،سابق ڈسٹرکٹ ممبرثنا اللہ فاروقی پی کے 8 اور سابق وزیراعلی کے حلقہ پی کے 9 سے جماعت اسلامی کے نوجوان لیڈر سابق امیدوار تحصیل چیرمین مٹہ سید اظہار اللہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔