آئی جی پنجاب کی نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے پولیس اہلکار سے ملاقات،گلے لگا لیا

عثمان انور نے شاہد ذوہیب کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،کسی کی بیماری کا مذاق اڑانا نا انصافی کے مترادف ہے،آئی جی پنجاب

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 21 اگست 2023 11:38

آئی جی پنجاب کی نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے پولیس اہلکار سے ملاقات،گلے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2023ء ) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کرنے کا معاملہ،آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شاہد کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ذہنی مریض کانسٹیبل شاہد ذوہیب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات آئی جی پنجاب عثمان انور نے کانسٹیبل کو گلے لگا لیا اور شاہد ذوہیب کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی جی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق اڑایا نا انصافی کے مترادف ہے۔ عثمان انور کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کو ممیز وار کا حصہ بنانے کے بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں،کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کیخلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے پر کانسٹیبل شاہد کو پکڑ کر پاگل خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا تھا کہ تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اہلکار 15 روز سے غیر حاضر تھا،اہلکار کے سر پر کچے میں آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے چوٹ لگ گئی تھی۔ جبکہ لاہور میں ایک یوٹربر نے پولیس اہلکار شاہد کی دورانِ سفر ہیلمٹ نہ پہننے کی نشاندہی کی اور ویڈیو بنائی۔ اہلکار کو روکا گیا تو اس نے بے دریغ غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے،آئی جی اور سی سی پی او لاہور کو بھی نہ بخشا۔ ویڈیو بنوانے والے شخص نے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ ہونے کی بھی نشاندہی کی اور قریب ہی موجود ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کا بھی کہا۔ پولیس اہلکار نے موقع پر موجود لوگوں کو تھپڑ مارے اور گالیاں بھی دیں۔