بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی

لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 1 بزرگ شہری جاں بحق، 3 خواتین زخمی ہو گئیں: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2023 19:39

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2023ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 1 بزرگ شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 60 سالہ بزرگ شہری غیاث شہید ہو گیا، جبکہ کھیتوں میں گاس کاٹنے والی 3 خواتین بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف وزری کی، پاکستان سرحدوں پر امن کی حمایت کرتا ہے، پاکستان امن کی خواہش کے باوجود اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر کارروائی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔