کراچی، چھالیہ اور گٹکا ماواکی اسمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار، 500کلو گرام چھالیہ اور 10پیکٹ انڈین گٹکا برآمد

پیر 21 اگست 2023 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2023ء) ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کی ہدایات پرسعید آباد پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکا ماواکی اسمگلنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500کلو گرام چھالیہ اور 10پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںبرات خان اورسمیع اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان حب ریور روڈ پر بلوچستان کی جانب سے چھالیہ اورانڈین گٹکا لیکر آرہے تھے کہ پولیس نے دوران چیکنگ کار ساے چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :