سپریم کورٹ نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھولنے کی درخواست نمٹا دی

منگل 22 اگست 2023 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2023ء) سپریم کورٹ نے پانامہ والیم 10 سے متعلق براڈ شیٹ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

براڈشیٹ کمپنی کی پانامہ جے آئی ٹی کے والیم 10 تک رسائی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے والیم 10 کھولنے کا کہا گیا تھا، ثالثی کا عمل ہو چکا ہے اب یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔