نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

بدھ 23 اگست 2023 17:06

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2023ء) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم ہائوس پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں وفد نے نگراں وزیراعظم کو سندھ بالخصوص کراچی کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی بھی موجود تھے۔ وفد میں میئر کراچی مرتضی وہاب، قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ اور سعید غنی شامل تھے۔