% بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کراچی آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد ہوگا

جمعرات 24 اگست 2023 21:45

ث*کوئٹہ /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2023ء) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج بروز جمعہ 4 بجے کراچی آرٹس کونسل میں تقریب منعقد ہوگا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سابق چیرمین سینٹ رضاربانی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کھاکہ بابا بزنجو اور میر جمہوریت کا کردار ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں بنیادی رہا ہے ۔ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اپنے دور کے اور میر حاصل خان اپنے دور کے بہت بڑے شخصیت تھے ان کے کردار و رول کو فراموش کرنا ممکن نہیں۔ بابا بزنجو کے 34 ویں اور میر جمہوریت کے تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ بیان میں کھاگیا کہ میر جمہوریت میر حاصل خان کی سوانح عمری ( ہمیں سہل مت جانو)کی تقریب رونمائی بھی ہوگی