بھارت،شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا

گرفتار ملزمان سے پولیس تفتیش ، دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 26 اگست 2023 12:25

بھارت،شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2023ء) بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے بندہ میلرام گاں میں پیش آیا جہاں بیٹے نے 45 سالہ والدہ پر شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق قتل کی جانے والی خاتون کی بیٹی نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے سمیت ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو اینٹ سے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :