راولپنڈی،پولیس کی جعلسازوں کے خلاف کاروائی

جعلی اشیا فروخت کرنے والی4 ملزمان گرفتار، جعلی اشیا برآمد

پیر 28 اگست 2023 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2023ء) راولپنڈی پولیس نے جعلسازوں کے خلاف کاروائی میں جعلی اشیا فروخت کرنے والی4ملزمان گرفتارکر کے جعلی اشیا برآمدکر لیںسی آئی اے اور گنجمنڈی پولیس نے جعلی اشیا فروخت کرنے والے خورشید،امان علی،فیصل اقبال اور عمران کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے سرف،شیمپوز،صابن،نیل،پتی،ہارپک،مورٹین،ویٹ کریم،لوشن اور ڈش واش لیکوڈ برآمدکرلئے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :