سیالکوٹ،7 ماہ کی حاملہ خاتون کا پیٹ کاٹ کر لاش صندوق میں چھپا دی گئی

سمبڑیال میں حاملہ خاتون اطائی کے پاس انجکشن لگوانے گئی تھی، پولیس حکام

پیر 28 اگست 2023 22:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) سیالکوٹ میں گزشتہ روز 7 ماہ کی حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بچہ حاصل کرنے کیلئے خاتون کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکالا گیا اور اس کی لاش صندوق میں چھپا دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمبڑیال میں حاملہ خاتون اطائی کے پاس انجکشن لگوانے گئی تھی، ملزمہ نے اطائی کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو قتل کیا اور اس کے پیٹ سے بچہ نکالا۔

ملزمہ، اطائی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون اپنی بے اولاد بیٹی کیلئے بچہ حاصل کرنا چاہتی تھی، ملزمہ نے حاملہ خاتون کی لاش صندوق میں چھپا دی تھی۔پولیس نے بتایا کہ محلے کے لڑکوں کی مدد سے صندوق کو ملزمہ نے اپنے گھر منتقل کیا، بچے کی لاش کو سیووال کے قبرستان میں دفنایا گیا، قبرستان سے بچے کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :