واضح ہو گیا چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں‘ حافظ حمداللہ

اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشری بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سے ملیں‘ ترجمان پی ڈی ایم

اتوار 3 ستمبر 2023 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2023ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا ء کا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے، ان کے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔واضح ہو گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے پیغامات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشری بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سے ملیں، اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشری بی بی کیوں مختلف لوگوں سے ڈیل کے لیے ملاقاتیں کرتی رہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی شخص نے بھی دوست ممالک سے رابطے کیے، یہ شخصیت یقینا صدر عارف علوی ہی ہو سکتے ہیں۔عارف علوی اپنے منصب کا غلط استعمال کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو این آر او دینے کی کوششں کر رہے ہیں۔