سی ٹی ڈی میں ٹیرر فنانسنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

سیل دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مالی معانت کے مقدمات کی تفتیش کریگا

اتوار 3 ستمبر 2023 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2023ء) محکمہ انسداد دہشتگردی میں ٹیرر فنانسنگ سیل کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا جو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مالی معانت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ خصوصی سیل کے سربراہ ایس پی سی ٹی ڈی ہوں گے جبکہ ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سیل کام کرے گا، سیل نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بنایا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ اگست میں قومی اسمبلی میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنے کا بل منظور کیا گیا تھا۔سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنے کا بل پیش کیا تھا۔