یوم دعوت اسلامی کراچی سمیت ملک بھرمیں دھوم دھام سے منایا گیا

پیر 4 ستمبر 2023 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2023ء) دعوت اسلامی کے 42سال مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی سمیت ملک بھر میں یوم دعوت اسلامی دھوم دھام سے منایا گیا، اس موقع پر ملک بھر میں قائم مدنی مراکز میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ، قرب و جوار سے ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے عظیم الشان مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری سمیت اراکین شوریٰ اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کثیر تعداد میں عاشقان رسول اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم اٹھائے شریک ہوئے اور خوب مرحبا یا مصطفیﷺکی صدائے بلند کیں جبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں کی جانب سے دعوت اسلامی کی مناسبت سے لکھے گئے کلام پڑھنے سے اجتماع میں موجود ہزاروں عاشقا ن رسول کے جذبات کو مزید گرما دیا۔

(جاری ہے)

اجتماع میں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کااظہاربھی کیا۔ یوم دعوت اسلامی کے موقع پر فیضان مدینہ متصل بلڈ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں نے تھیلی سیمیا سمیت دیگر خون کے امراض کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات بھی دیئے۔ اجتماع کا اختتام پر دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :