سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا آدم خان جدون ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منگل 5 ستمبر 2023 22:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2023ء) سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار سینئر قانون دان آدم خان جدون ایڈووکیٹ مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس کامران حیات میاں خیل ،جسٹس محمد اعجاز خان ،جاوید خان تنولی صدر ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد ،ممبر سپریم بار کونسل سید امجد شاہ ممبر کے پی کے بار کونسل محمد علی خان جدون ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار بشارت خان ایڈووکیٹ ، سابق صدر ڈسٹرک بار ملک امجد ایڈوکیٹ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اسدتنویر ایڈووکیٹ نےسابق صدر ہائی کورٹ بار آدم خان ایڈووکیٹ مرحوم کی خدمات کو سراہا ۔

ڈسٹرکٹ بار میں مرحوم سینئر قانون دان کی انصاف، قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر مردو خواتین وکلاء کثیر تعداد میں موجود تھے ۔تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔