لنڈی کوتل تحصیل کمپاونڈ میں یوم دفاع کے حوالے سے قرآن خوانی

بدھ 6 ستمبر 2023 18:46

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2023ء) یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے پاک فوج، سیکورٹی فورسز، پولیس فور، سابق خاصہ دار فورس لیویز فورس کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ مسجد میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد  ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی شاہ تحصیلدار داؤد آفریدی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید شلمانی کے علاوہ دیگر سرکاری حکام اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔

ختم القرآن کے دعائیہ تقریب کے موقع پر مولانا محمد حسین صاحب نے پاکستان کے سلامتی پاک فوج سیکورٹی فورسز کے شہداء سابق لیویز فورس خاصہ دار فورس اور پولیس فورس کے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔