روانڈا میں خواتین کی لاشیں گھرکے کچن میں دفنانے والا سیریل کِلرگرفتار

حکومت نے بھی اس سیریل کلر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 8 ستمبر 2023 15:04

روانڈا میں خواتین کی لاشیں گھرکے کچن میں دفنانے والا سیریل کِلرگرفتار
کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2023ء) افریقی ملک روانڈا میں خواتین کو قتل کر کے لاشیں گھر کے کچن میں دفنانے والے سیریل کِلر کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ شخص کے گھر کے کچن میں دفنائی گئی کئی خواتین کی لاشیں پولیس کو مل گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق کئی ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملزم کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر اس کے گھنانے جرم کا بھی انکشاف ہوگیا۔ کچن سے ملنے والی لاشیں زیادہ تر خواتین کی ہیں جبکہ کچھ مردوں کی لاشیں بھی اسی جگہ سے ملی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ حکومت نے بھی اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :